20 جولائی 2014 - 10:00
فلسطینی مجاہدین کی کاروائی میں چھ صہیونی فوجی ہلاک

فلسطینی مجاہدین نے چھ صہیونی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے

ابنا: فلسطینی مجاہدین نے غزہ پٹی کے شمال اور جنوب میں کئي کاروائیاں کرکے صیہونی فوجیوں کا ایک ٹینک تباہ اور چھ صہیونی فوجیوں کو ہلاک کردیا۔
اس رپورٹ کےمطابق فلسطینی مجاہدین نے غاصب صیہونی فوجیوں سے اسلحہ اور فوجی ساز وسامان بھی بطور غنیمت حاصل کیا ہے۔
درايں اثنا فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا ہے کہ صیہونی فوج نے سنیچر کی رات جبالیا پر فضائی حملہ کیا ہے۔
اشرف القذوہ نے بتایا کہ صہیونی جنگی طیاروں نے آج رات جبالیا میں ایک مکان کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک سینتیس سالہ فلسطینی شہید اور سات زخمی ہوگئے۔
واضح رہے کہ غزہ پرصہیونی فوج کے حالیہ حملوں میں تقریبا تین سوپچاس فلسطینی شہید اور دوہزارتین سوزخمی ہوچکے ہيں جن میں اکثر عام شہری ہیں۔

.......

/169